بھٹکل:7/نومبر (ایس او نیوز)انگریزوں کے خلاف لڑائی لڑتے شہید ہونے والے حضرت ٹیپو سلطان ؒ کی جینتی منانے کا تہیہ کرنے والی ریاستی حکومت کے اقدام کی شری رام سینا نے مذمت کی ہے۔
اس تعلق سے سینا کے ذمہ داروں کے نے اے سی کے ذریعے ریاستی گورنر کو اپیل سونپی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیپو سلطا ن ایک متعصب تھا، میسور راجاؤں کا قتل کرنے کے علاوہ کئی ایک الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ حکومت فوری طورپر جینتی کو روک دینے کی اپیل میں مانگ کی گئی ہے۔ تحصیلدار وی این باڈکر نے اپیل وصول کی۔ شری رام سینا کے بھٹکل صدر بابو موگیر، سریش نائک، شری دھرنائک وغیرہ موجود تھے۔